: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،11جون(ایجنسی) انفارمیشن اور نشریات کی وزارت نے بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی اور اداکارہ پونم ڈھلون کو فلم سرٹیفیکیشن اپیل ٹریبونل FCAT میں نامزد کیا ہے جو سینسر بورڈ کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتی ہے.
ذرائع نے بتایا کہ پونم اور شاذیہ کو گزشتہ ماہ نامزد کیا گیا تھا. پانچ رکنی FCAT کے صدر جسٹس (ریٹائرڈ) ایس مہاجن ہیں اور اس کے ارکان میں صحافی شیکھر ایر اور وکیل بینا گپتا شامل ہیں. دو نئے رکن کے ساتھ یہ پینل فلم 'اڑتا پنجاب ' کے سرٹیفیکیشن کا مسئلہ سامنے آنے پر اس کا مطالعہ کر سکتا ہے.